جھنگ روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کا تصادم، خاتون اور سات سالہ بچی زخمی

بھکر: جھنگ روڈ پر جھسی والا کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں ایک خاتون اور سات سالہ بچی زخمی ہو گئیں۔

  ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں