سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ، 79 مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک

بھکر: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان بھکر روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران 79 فوجداری مقدمات میں مطلوب ملزم عصمت اللہ ہلاک ہو گیا۔  

پولیس کے مطابق روٹین گشت کے دوران دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں عصمت اللہ زخمی ہوا اور ہسپتال منتقل ہوتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

موقع سے دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک چوری کی تھی۔ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں