بھکر: ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) بھکر نے سموگ کنٹرول کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بڑی انفورسمنٹ کارروائی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر بھکر آفاق چوہدری کی نگرانی میں پیرا اور ستھرا پنجاب ٹیموں کے اشتراک سے 20 بھٹوں کا معائنہ کیا گیا۔ سنگین خلاف ورزی پر چار بھٹے موقع پر مسمار کر دیے گئے جبکہ تین مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
حکام نے کہا کہ فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔