بھکر: ڈی پی او کی شہریوں سے ملاقات، شکایات فوری اور میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت
بھکر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان نے اپنے دفتر میں شہریوں سے براہ راست ملاقات کی، ان کی درخواستیں سنیں اور متعلقہ افسران کو شکایات فوری اور میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس افسران عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دیں اور شہریوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔